Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسین

پشین تھانہ یارو حدود میں جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی

پشین : تھانہ یارو کی حدود میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی جانب سے مؤثر اور کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں متعدد جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں نے ایس ایس پی پشین، ڈی ایس پی گل عظمت شاہ گیلانی، ایس ایچ او تھانہ یارو نصیب اللہ بادیزئی، نوید عالم اور دیگر پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرأت اور شبانہ روز محنت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے دن رات ایک کر رکھا ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں سے عوام میں اعتماد بحال ہوا ہے اور شہری خود کو پہلے سے زیادہ محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ پولیس کی بروقت کارروائیوں نے جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس پر اہلِ علاقہ پولیس افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ عوامی، سماجی اور سیاسی نمائندوں نے حکومت بلوچستان اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایس پی پشین، ڈی ایس پی گل عظمت شاہ گیلانی، ایس ایچ او نصیب اللہ بادیزئی، نوید عالم اور ان کی پوری ٹیم کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد، انعامات اور دیگر مراعات سے نوازا جائے تاکہ پولیس فورس کا حوصلہ مزید بلند ہو اور وہ اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *