Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقات

نصیر آباد کے علاقے میرحسن خان کھوسہ میں کھلی کچہری، عوامی مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری

نصیر آباد۔۔۔
(رپورٹ محمد یونس عمرانی)

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے احکامات کی روشنی میں عوامی مسائل کے فوری حل اور شہریوں سے براہِ راست رابطے کے فروغ کے لیے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ویرندر لعل کی ہدایت پر تحصیل میرحسن خان کھوسہ کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول دولت گھاڑی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ اور اسسٹنٹ کمشنر چھتر بشیر احمد نے کی۔ اس موقع پر مختلف سرکاری محکموں کے ضلعی و تحصیل سطح کے افسران، بلدیاتی نمائندوں، معززینِ علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عوام کو اپنے مسائل براہِ راست متعلقہ افسران کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد حفیظ اللہ کھوسہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز احمد جمالی، پی پی ایچ آئی نصیرآباد کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر طارق شہباز کٹوہر، ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب اللہ پندرانی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) نصیر آباد میر ظہیر احمد عمرانی، تحصیلدار چھتر سید محمد شاہ کاظمی، تحصیلدار میرحسن محمد ظریف خان گولہ، نائب تحصیلدار صدورا خان ابڑو، ڈی ایس پی سرکل چھتر انسپکٹر حبیب اللہ لاشاری، ایس ایچ او طارق عزیز گاجانی، سب انسپکٹر غلام یاسین شر، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ظفر اقبال زہری، محکمہ آبپاشی کے افسر سید امجد شاہ، آر ڈی 418 پٹ فیڈر کینال کے داروغہ محمد حنیف بلوچ، سید سجاد شاہ، پٹواری نثار احمد کھوسہ، پٹواری غلام رسول مغیری، پٹواری بلال خان، ہیڈ ماسٹر شبیر احمد بھنگر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔شہریوں نے صحت کی سہولیات میں بہتری، ایمبولینس سروس کی فراہمی، سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور بنیادی سہولیات کی کمی، پینے کے صاف پانی کی قلت، خستہ حال سڑکوں کی تعمیر و مرمت، تحصیل میرحسن خان کھوسہ میں نادرا دفتر کے قیام، تحصیل دفتر میں عوامی سہولیات، امن و امان، نکاسیٔ آب، بجلی، زراعت، آبپاشی اور دیگر بنیادی مسائل سے متعلق شکایات اور تجاویز پیش کیں۔متعلقہ محکموں کے افسران نے شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعدد شکایات پر موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کیے، جبکہ دیگر مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔ افسران نے یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام شکایات کو میرٹ اور ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ اور اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ہدایات کے مطابق کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر سرکاری افسران تک رسائی فراہم کرنا، شہریوں کے مسائل کو براہِ راست سننا، ان کا بروقت ازالہ یقینی بنانا اور عوام اور انتظامیہ کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ وقت کے اندر عملی پیش رفت یقینی بنائی جائے۔
کھلی کچہری کے اختتام پر عوام کی جانب سے پیش کی گئی درخواستوں اور شکایات کو باقاعدہ ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا، جبکہ متعلقہ محکموں کو ان پر عملدرآمد اور پیش رفت رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ شرکاء نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پیش کیے گئے مسائل کے حل کے لیے جلد عملی اقدامات سامنے آئیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *