Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمی

ٹرمپ نے آج بھی ایران پر مزید سخت حملوں کا اعلان کر دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید سخت کارروائیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملے آج بھی جاری رہیں گے اور ایران کو بھاری نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت ایک آزمائش تھی لیکن تہران اس پر عمل کرنے میں ناکام رہا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا تیزی سے ایرانی فوجی صلاحیتوں کو نشانہ بنا رہا ہے جبکہ آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کی استعداد کو بھی محدود کیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا آج رات بھی ایران پر حملے کرے گا تاہم ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کسی معاہدے کا امکان موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف ناکہ بندی بمباری کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت کی پہلی اور دوسری سطح کو ختم کر دیا گیا ہے جبکہ انہوں نے آبنائے ہرمز میں امریکا کے کردار کو مزید بڑھانے کا عندیہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جن ممالک کے تحفظ میں امریکا آبنائے ہرمز میں مدد فراہم کر رہا ہے انہیں اس کے اخراجات ادا کرنے چاہئیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھلی رہے گی اور دیگر ممالک کو اس کے آزادانہ استعمال کی اجازت ہوگی، تاہم ایرانی بحری جہازوں اور ان کے تجارتی شراکت داروں پر پابندیاں لاگو کی جا سکتی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *