Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونینوجوانوں کو روزگار کے متلاشی کے بجائے روزگار فراہم کرنے والا بنانا ہوگا، گورنر بلوچستانمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں شمولیتی سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا، مختلف شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی، جمال شاہ کاکڑبل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکت“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونینوجوانوں کو روزگار کے متلاشی کے بجائے روزگار فراہم کرنے والا بنانا ہوگا، گورنر بلوچستانمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں شمولیتی سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا، مختلف شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی، جمال شاہ کاکڑبل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکت

سرکاری وسائل کا ضیاع روکنا اولین ترجیح ہے، بابر خان

سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے نان ڈیولپمنٹ فنڈز سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس کے موقع پر کہا جس میں محکمہ کی مالی صورتحال اخراجات اور آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری مواصلات و تعمیرات عباس کھوسہ ڈپٹی سیکرٹری عبدالغفور کاکڑ ڈپٹی سیکرٹری رومانہ مراد کھوسہ سیکشن آفیسر جنرل عبدالغفار محمد شہی سمیت محکمہ کے دیگر متعلقہ افسران اور حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے محکمہ کے نان ڈیولپمنٹ فنڈز کے موجودہ استعمال مختلف مدات میں اخراجات مالی نظم و نسق اور دستیاب وسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی شرکاء کو رواں مالی سال 2026-27 کے لیے مختص نان ڈیولپمنٹ فنڈز ان کے مو¿ثر استعمال متوقع ضروریات اور مالی منصوبہ بندی سے بھی آگاہ کیا گیا اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ دستیاب وسائل کو شفافیت کفایت شعاری اور ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کرتے ہوئے محکمہ کی انتظامی ضروریات کو بروقت پورا کیا جائے تاکہ ادارے کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جا سکے اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ اپنی مالی استطاعت اور دستیاب وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے نان ڈیولپمنٹ فنڈز کا مو¿ثر محتاط اور دانشمندانہ استعمال یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ غیر ترقیاتی فنڈز کے درست اور بروقت استعمال سے نہ صرف محکمانہ امور میں تسلسل برقرار رکھا جا سکتا ہے بلکہ سرکاری وسائل کے ضیاع کو بھی روکا جا سکتا ہے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے مزید کہا کہ مالیاتی نظم و ضبط شفافیت اور احتساب کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے اور تمام افسران اپنے فرائض ذمہ داری اور دیانتداری کے ساتھ انجام دیں تاکہ محکمہ کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے اجلاس کے اختتام پر محکمہ کے مالی معاملات کو مزید مو¿ثر بنانے اخراجات کی مسلسل نگرانی کرنے اور نان ڈیولپمنٹ فنڈز کے بروقت اور درست استعمال کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *