Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

سانحہ زیارت کچ کے شہداءکے خون کا ایک ایک قطرے قرض ہے‘نورمحمد دمڑ

صوبائی وزیر خوراک بلوچستان حاجی نورمحمد خان دمڑنے سانحہ زیارت کچ میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس کے “وطن کے جانباز محافظوں” اور “قوم کے بہادر سپوتوں” کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہداءپوری قوم کا سرمایہ اور ہمارا فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں سانحہ زیارت کچ کے شہید پولیس اہلکاروں کے نمازہ جنازوں اور تدفین میں شرکت اور شہداءکے گھروں میں جاکر شہداءکے لواحقین سے تعزیت وفاتحہ خوانی کرنے کے بعد مقامی صحافیوں سے چیت کرتے ہوئے کیا میں کہا کہ ہم اپنے شہداءکے اہلِ خانہ کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے پیاروں کے خون کا ایک ایک قطرہ قرض ہے۔ ریاست اس خون کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ زیارت، ہرنائی سمیت پورے بلوچستان سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہمارا مشن ہے۔حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بتایا کہ کوئٹہ میں منعقدہ اپیکس کمیٹی کے اہم اجلاس میں وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ملک دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز اور فیصلہ کن کارروائی کا اعلان کیا گیا ہےانہوں نے مزید کہا کہ زرغون غر شعبان مانگی کے پہاڑوں میں پاک فوج اور ایف سی کے غیور جوان شہدائ کا بدلہ لینے کے لیے آپریشن میں مصروف ہیں۔ اب تک کئی دہشتگرد جہنم واصل کیے جا چکے ہیں۔ ہمیں اپنی فورسز پر ناز ہے۔صوبائی وزیر نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اس حساس موقع پر لاشوں پر سیاست کرنے کے بجائے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت اور سیکیورٹی اداروں کا بھرپور ساتھ دیں۔انہوں نےکہاکہ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے پہلے دن جب واقعہ ہوا تو صوبائی وزراءاور اعلی احکام کے ہمراہ زیارت کا دورہ کیا شہداءکے نماز جنازہ میں شرکت کی اور امن وامان کے قیام کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی انہوں نے کہاکہ حکومت نے ہنہ اوڑک کے دھرنا کمیٹی سے کامیاب مذاکرات کرکے انکے جو مطالبات تھے تسلیم کرلئے وزیراعلی زیارت کے دھرنا کے شرکاءسے بھی مذاکرات کےلئے تیار ہے لیکن شہداءکے حقیقی لواحقین کے بجائے سیاسی جماعتیں شہداءکے وراث بن کر انکی جنازوں پر سیاست کررہے ہیں حالانکہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ یکجہتی کا ہے انہوں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا کرے صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ شہداءکے خاندانوں کو مشکل اور غم کی گھڑی میں تہنا چھوڑے گے بلکہ انکے ساتھ کھڑے ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *