Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

لاشوں پر سیاست نہیں، امن کے لیے متحد ہونا ہوگا، نور محمد دمڑ

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نورمحمد خان دمڑ نے زیارت کے علاقے کچ مانگی میں فتنہ الخوارج کی جانب سے پولیس چوکی پر کیے گئے بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہےاپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشتگردوں کے اس حملے میں شہید ہونے والے دو ایس ایچ اوز سمیت 9پولیس کے جوانوں نے وطن کے دفاع اور عوام کے امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ وہ قوم کے حقیقی ہیرو ہیں اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ صوبائی وزیر نے شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ بلوچستان متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے اس گھنانے حملے نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ یہ عناصر بلوچستان کی ترقی، امن اور عوام کی خوشحالی کے دشمن ہیں۔ یہ لوگ صوبے میں انتشار پھیلا کر عوام اور ریاست کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔صوبائی وزیر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم کسی کو بھی صوبے اور بالخصوص زیارت جیسے پرامن ضلع کے امن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ زیارت بلوچستان کا ماتھا ہے اور زیارت کے امن کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ امن دشمن دہشتگردوں کے مکمل سدِ باب تک ان کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے گی۔ ہماری بہادر مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دن رات قربانیاں دے رہے ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ شہدا کے خون سے سینچی گئی سرزمین کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم دہشتگردوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ جتنی بھی بزدلانہ کارروائیاں کر لیں، بلوچستان کی عوام اور حکومت کا عزم متزلزل نہیں ہو سکتا۔صوبائی وزیر نے تمام شہدا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشتگردوں کے خلاف اپنی پالیسیوں کے مطابق سخت ترین جواب دے گی اور اپنے شہدا کے خون کے خون کاایک ایک قطرہ کا حساب لیا جائے گا تاکہ آئندہ کوئی بھی بلوچستان کے امن پر آنچ نہ لا سکے۔ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بلوچستان کے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے کہا ہے کہ یہ وقت لاشوں پر سیاست کرنے کا نہیں بلکہ صوبے میں قیام امن کےلئے یکجہتی کی ضرورت ہے تمام سیاسی جماعتیں صوبے میں قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے کےلئے حکومت کے ساتھ ایک پیج پر کھڑے ہوجائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *