Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہنقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہ

بلوچستان میں بدامنی کے بڑھتے واقعات حکومتی نااہلی ظاہر کرتے ہیں، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ ( )جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما، سابق سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے ضلع زیارت کے علاقے کچھ مانگی میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی ناکامی، امن و امان کی ابتر صورتحال اور حکومتی نااہلی کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم پولیس اہلکاروں کی شہادت پوری قوم کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے، شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن کے امن کی خاطر عظیم قربانی پیش کی۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہنہ اوڑک سمیت پورے بلوچستان میں آئے روز دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات اس امر کا ثبوت ہیں کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ اگر پولیس اہلکار بروقت کمک، مناسب وسائل اور مؤثر حکمتِ عملی سے محروم نہ ہوتے تو شاید اتنا بڑا جانی نقصان نہ ہوتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کر کے دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور سکیورٹی میں غفلت کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، جبکہ شہداء کے اہلِ خانہ کی مکمل کفالت، مالی معاونت اور زخمی اہلکاروں کے بہترین علاج کو یقینی بنایا جائے۔ مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا کہ حکومت محض مذمتی بیانات کے بجائے دہشت گردی کے خاتمے، بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے سنجیدہ، مؤثر اور عملی اقدامات کرے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *