Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

زیارت میں تھانے پر دہشت گرد حملہ، پولیس اہلکار شہید، احتجاجاً قومی شاہراہ بند


زیارت: بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے کچ میں دہشت گرد حملے کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی، جہاں مسلح افراد نے مقامی تھانے پر حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق حملے کے دوران متعدد پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا گیا، جن میں سے 15 اہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ دیگر اہلکاروں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ سرکاری حکام کی جانب سے واقعے کی مکمل تفصیلات اور شہداء کی تعداد کی تصدیق کا انتظار ہے۔

واقعے کے خلاف شہداء کے لواحقین اور مقامی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے زیارت کراس کے مقام پر قومی شاہراہ بلاک کر دی، جس کے باعث بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد جانے والی ٹریفک متاثر ہوئی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ حملے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

دوسری جانب واقعے پر عوامی و سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *