Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پولیس حوالدار یاسر کی مداخلت نے میرا گھر اجاڑ دیا، سابقہ اہلیہ اور اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، محمد آصفبابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیمسپریم کورٹ کے دو بنچز 4 سے 6 نومبر تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گےعوامی مسائل کا حل افسران اپنی ذمہ داری سمجھیں، چیف سیکرٹری بلوچستانآغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے منصوبوں میں تاخیر اور بھرتیوں پر سینیٹ ذیلی کمیٹی کے تحفظاتڈیجیٹل سروس ڈلیوری جدید طرز حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیکلریکل اسٹاف سرکاری نظام کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمن ملاخیلبلوچستان میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈ بلاکپولیس حوالدار یاسر کی مداخلت نے میرا گھر اجاڑ دیا، سابقہ اہلیہ اور اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، محمد آصفبابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیمسپریم کورٹ کے دو بنچز 4 سے 6 نومبر تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گےعوامی مسائل کا حل افسران اپنی ذمہ داری سمجھیں، چیف سیکرٹری بلوچستانآغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے منصوبوں میں تاخیر اور بھرتیوں پر سینیٹ ذیلی کمیٹی کے تحفظاتڈیجیٹل سروس ڈلیوری جدید طرز حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیکلریکل اسٹاف سرکاری نظام کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمن ملاخیلبلوچستان میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈ بلاک

چمن کا عوامی خدمتگار ادارہ اور امیر مولوی موسیٰ کلیم چمنوال

صحافت نامہ

قارئین صحافت( رنزوریارسے)چمن کی سرزمین پر انسانی ہمدردی، اخلاص اور بے غرض خدمتِ خلق کا ایک ایسا بے مثال اور منفرد پودا پروان چڑھ رہا ہے جو معاشرے کے پسماندہ، غریب اور مستحق طبقات کے لیے کسی الٰہی نعمت اور شجرِ سایہ دار سے کم نہیں۔ “عوامی خدمتگار ادارہ” چمن، جو 2021کے اوائل سے آغاز کرچکا ہے ، ہزاروں لوگوں کو اندرون ملک اور بیرون ملک روزگار کا موقع فراہم کیا ہے، جس کی قیادت امیر مولوی موسیٰ کلیم چمنوال حفظہ اللہ فرما رہے ہیں،خطے میں معاشی استحکام اور سماجی انصاف کی ایک روشن اور توانا علامت بن کر ابھرا ہے، اس پاکیزہ اور مخلص ادارے کا بنیادی فلسفہ اور مشن کسی دنیاوی لالچ، ستائش کی تمناء یا سیاسی و ذاتی سفارش سے بالاتر ہو کر محض اللہ تبارک و تعالیٰ کی رضا کا حصول اور دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے، جس کی بدولت معاشرے کے ہر ہنر مند کو اس کی اہلیت کے مطابق باعزت روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔ ادارہ نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ اندرون اور بیرونِ ملک تاجروں اور کارندوں کے درمیان ایک مضبوط، قابلِ اعتماد اور شفاف پل کا کردار ادا کر رہا ہے تاکہ ہر ضرورت مند کو معقول تنخواہ پر کام مل سکے۔ اس انقلابی اقدام کے تحت سوسائٹی کے تمام طبقات، خصوصاً مساجد کے تقدس کو بحال رکھنے والے ائمہ کرام، کاروباری دفاتر کا نظام سنبھالنے والے منشی حضرات، نسلِ نو کی نظریاتی و علمی آبیاری کرنے والے اساتذہ کرام، اور امن و سلامتی کے ضامن چوکیداروں کو ان کے ہنر کے مطابق مناسب ترین مقامات پر تعینات کیا جاتا ہے۔ مزید، تندور کے محنتی کاریگروں، ہسپتالوں اور میڈیکل فیلڈ سے وابستہ طبی عملے، ہوٹل کے ماہر ملازمین اور شب و روز سفر میں رہنے والے ڈرائیور حضرات کو بھی ان کی صلاحیتوں کے مطابق باوِقار معاشی مواقع فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ کوئی بھی ہُنر مند شخص بیروزگاری کی دلدل میں نہ دھنسے۔ ادارے نے اپنے طریقہ کار کو انتہائی سہل، شفاف اور ضوابط کے مطابق رکھا ہے، جس کے تحت خواہشمند افراد کے لیے صرف اپنے قومی شناختی کارڈ کی کاپی اور فعال رابطہ نمبر فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ نظم و ضبط قائم رہے اور کسی بھی مستحق کی حق تلفی نہ ہو۔یہ ادارہ مین کالج گیٹ، نزد کوژک ہسپتال اور منان سروسز چمن کے پتے پر واقع ہے۔ یہ تسلسل اس وقت پورے علاقے کے لیے امن، امید اور معاشی خوشحالی کا ایک عظیم مرکز بن چکا ہے۔ اگر ہم معاشی پسماندگی کا خاتمہ اور ایک صحت مند، جرائم سے پاک اور خوشحال اسلامی و فلاحی معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں تو ہمیں اس قسم کے مخلصانہ عوامی اداروں کی اخلاقی، قلمی اور سماجی سطح پر بھرپور حمایت اور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ ہر فرد خود کفیل ہو سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *