Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

پاکستان، بلوچستان، کوئٹہ ڈویژن II کے زیر اہتمام قائد مزدور شیخ شاکر حسین کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد

کوئٹہ،نوپ (سی بی اے) پاکستان، بلوچستان، کوئٹہ ڈویژن II کے زیر اہتمام نیشنل آرگنائزیشن آف پوسٹل ایمپلائیز (سی بی اے) پاکستان کے قائد، مرکزی سیکرٹری جنرل اور پوسٹل ورکر فیڈریشن پاکستان کے رہنما کے اعزاز میں ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پوسٹل ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنی تنظیم سے وابستگی، اتحاد اور قائدین سے بھرپور محبت و اعتماد کا اظہار کیا۔
تقریب میں تنظیمی امور، پوسٹل ملازمین کے حقوق، ادارے کی بہتری، باہمی اتحاد اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوسٹل ملازمین کے جائز حقوق کے تحفظ اور ادارے کی ترقی کے لیے اجتماعی جدوجہد بھرپور انداز میں جاری رکھی جائے گی اس موقع پر معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا، جسے تمام شرکاء نے بے حد سراہا۔ تقریب کے کامیاب انعقاد میں محمد بخش بنگلزئی، جمیل احمد مینگل، فیصل شاہ، یوسف وقار شاہوانی، کرامت اللہ پیرزادہ، ابراہیم شاہ، جاوید تاجک، عنایت اللہ مینگل، شہزاد منیر، باز محمد مری اور دیگر سینئر اراکین نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے تنظیمی جذبے، خلوص اور بھائی چارے کا عملی مظاہرہ کیا
تقریب کے اختتام پر نوپ (سی بی اے) کوئٹہ ڈویژن II کے تمام عہدیداران، کارکنان اور معزز اراکین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا گیا، جنہوں نے محبت، اخلاص، بھائی چارے اور مثالی مہمان نوازی کے ساتھ اس یادگار تقریب کا انعقاد کیا۔ شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسی جذبے کے ساتھ مستقبل میں بھی تنظیم مزید مضبوط ہوگی اور پوسٹل ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔اللہ تعالیٰ نوپ (سی بی اے) پاکستان کو مزید استحکام عطا فرمائے، تمام قائدین، عہدیداران اور پوسٹل ملازمین کو صحت، سلامتی، خوشحالی اور اپنے فرائض بہترین انداز میں انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے، اور ہماری صفوں میں اتحاد، اتفاق اور بھائی چارہ ہمیشہ قائم رکھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *