Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

بلوچستان حکومت میں شمولیت کی دعوت، جے یو آئی کی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس جاری

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) بلوچستان کی مجلسِ عاملہ اور پارلیمانی اراکین کا مشترکہ اجلاس صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع کی صدارت میں جاری ہے، جبکہ اجلاس کی نظامت صوبائی ناظمِ عمومی آغا محمود شاہ کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام کو بلوچستان حکومت میں شمولیت کی دی گئی دعوت پر تفصیلی مشاورت کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت میں شمولیت سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

اجلاس کے اختتام پر متوقع فیصلے سے متعلق پارٹی کی جانب سے باضابطہ اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *