Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

پختونخوا کالج آف آرٹس، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں نویں گریجویشن نمائش کا افتتاح


آرٹ اور ڈیزائن کسی بھی معاشرے کی ثقافتی شناخت، تخلیقی سوچ اور فکری ترقی کے اہم ستون ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر جمیل احمد

مردان(نمائندہ خصوصی)گوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پختونخوا کالج آف آرٹس، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے زیرِ اہتمام نویں گریجویشن ایگزیبیشن کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمدنے کیا، جبکہ وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی مردان، پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شریک ہوئیں۔نمائش میں ٹیکسٹائل ڈیزائن، کمیونیکیشن ڈیزائن، انٹیریئر ڈیزائن اور فائن آرٹس (پینٹنگ) کے فائنل ایئر طلبہ و طالبات نے اپنے تحقیقی اور تخلیقی تھیسز منصوبے پیش کیے، جن میں جدید ڈیزائنز، ملبوسات، پینٹنگز، انٹیریئر ماڈلز اور دیگر فن پارے شامل ہیں۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ آرٹ اور ڈیزائن کسی بھی معاشرے کی ثقافتی شناخت، تخلیقی سوچ اور فکری ترقی کے اہم ستون ہیں۔ پختونخوا کالج آف آرٹس کے طلبہ نے اپنی محنت، تخلیقی صلاحیتوں اور فنی مہارت سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ق انہوں نے کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ عملی اور تخلیقی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ ایسی نمائشیں نوجوان فنکاروں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوتی ہیں۔تقریب میں پرنسپل پختونخوا کالج آف آرٹس پروفیسر فضل ستار درانی، ندا عندلیب خٹک، اسفندیار آفندی فیکلٹی ممبران، طلبہ، فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ نمائش کے ججز کے فرائض سیفتون، اجملین اور حیدر علی نے انجام دیے۔منتظمین کے مطابق نمائش 30 جون تک جاری رہے گی اور عام شہری بھی نوجوان فنکاروں اور ڈیزائنرز کے منفرد فن پاروں کا مشاہدہ کر سکیں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *