Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

بلوچستان پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر کی جائیں، حکومت سے مطالبہ

کوئٹہ: بلوچستان پولیس کے افسران اور اہلکاروں کے لیے دیگر صوبوں کے مساوی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔ مطالبے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے پولیس اہلکار انتہائی دشوار گزار علاقوں، سخت موسمی حالات اور سنگین سکیورٹی چیلنجز کے باوجود عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں، اس لیے انہیں بھی دیگر صوبوں کی پولیس کے برابر مالی سہولیات فراہم کی جائیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کی پولیس کو مختلف خصوصی الاؤنسز اور مراعات حاصل ہیں، جبکہ بلوچستان پولیس محدود وسائل میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے۔ دہشت گردی اور جرائم کے خلاف کارروائیوں میں متعدد اہلکار اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کر چکے ہیں۔

مطالبے میں حکومت بلوچستان اور وفاقی حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ بلوچستان پولیس کی تنخواہوں اور مراعات کا ازسرِ نو جائزہ لے کر انہیں دیگر صوبوں کے برابر لانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ اہلکار بہتر معاشی تحفظ کے ساتھ مزید جذبے سے اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

بیان میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ پولیس اہلکار اور ان کی نمائندہ تنظیمیں قانونی اور جمہوری طریقے سے اپنے جائز مطالبات اجاگر کریں، جبکہ حکومت پولیس فورس کی فلاح و بہبود کو ترجیح دے تاکہ صوبے میں امن و امان اور قانون کی حکمرانی مزید مضبوط ہو سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *