Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی درخواست پر لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلانخضدار باغبانہ تھانے پر مسلح افراد کا حملہ، ایس ایچ او معمولی زخمیچمن بارڈر پر عوام کا معاشی استحصال قبول نہیں، مظلوم تحریک27 ستمبر کے سیلاب کو گرفتاریوں سے نہیں روکا جاسکتا، صادق آغابلوچستان میڈیا فورم نے 10 نکاتی مطالبات پیش کر دیےسیکریٹری صحت بلوچستان پر سنگین الزامات، ڈاکٹر شازیہ کا بڑا انکشافشہری مسائل کے حل کیلئے تمام محکمے مل کر کام کریں، ڈی سی کوئٹہترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ظہور بلیدیشہید پولیس اہلکاروں کی قربانی قابلِ قدر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستاناساتذہ کے جائز حقوق کیلئے ہر محاذ پر آواز بلند کریں گے، ملگری استادانجماعت اسلامی کا وزیراعظم کی درخواست پر لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلانخضدار باغبانہ تھانے پر مسلح افراد کا حملہ، ایس ایچ او معمولی زخمیچمن بارڈر پر عوام کا معاشی استحصال قبول نہیں، مظلوم تحریک27 ستمبر کے سیلاب کو گرفتاریوں سے نہیں روکا جاسکتا، صادق آغابلوچستان میڈیا فورم نے 10 نکاتی مطالبات پیش کر دیےسیکریٹری صحت بلوچستان پر سنگین الزامات، ڈاکٹر شازیہ کا بڑا انکشافشہری مسائل کے حل کیلئے تمام محکمے مل کر کام کریں، ڈی سی کوئٹہترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ظہور بلیدیشہید پولیس اہلکاروں کی قربانی قابلِ قدر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستاناساتذہ کے جائز حقوق کیلئے ہر محاذ پر آواز بلند کریں گے، ملگری استادان

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تباہ ہو چکی ہے، مولانا حافظ حمد اللہ

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے کوئٹہ کے ممتاز تاجر ہاشم خان نورزئی کی دن دہاڑے المناک شہادت، زیارت میں تبلیغی جماعت پر حملے اور کراچی سے کوئٹہ آنے والی بے گناہ فیملی پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ عوام، تاجر، علماء، دینی جماعتوں کے کارکن اور نہتے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ بااختیار شخصیات سخت حفاظتی حصار میں محفوظ بیٹھی ہیں۔ حکومت کی اولین آئینی ذمہ داری شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، مگر مسلسل پیش آنے والے افسوسناک واقعات اس ذمہ داری کی ادائیگی پر سنگین سوالات کھڑے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محض مذمتی بیانات اور رسمی اعلانات سے عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوگا، بلکہ قاتلوں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان تمام واقعات کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے بلوچستان کے عوام کو حقیقی امن اور تحفظ فراہم کیا جائے، کیونکہ بے گناہ انسانوں کا خون کسی بھی صورت ناقابل برداشت ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *