Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ

جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے، مولانا محمد خان لاشاری


گنداخہ 🙁 نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام ضلع جھل مگسی کے سابق ضلعی امیر مولانا محمد خان لاشاری نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ عوامی حقوق کے تحفظ، علاقائی ترقی اور اجتماعی مفادات کے فروغ کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہے اور آئندہ بھی عوامی خدمت کا یہ سفر پوری ذمہ داری کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی این پی کے نمائندہ محمد رفیق پندرانی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں جماعتی امور، ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال، ضلع جھل مگسی کو درپیش مسائل اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مولانا محمد خان لاشاری نے کہا کہ اپنے دورِ امارت میں انہوں نے عوامی مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کیا، متعلقہ حکام اور اداروں تک عوام کی آواز پہنچائی اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ذاتی اور گروہی مفادات کے بجائے عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ہے اور ہر سطح پر عوام کے حقوق کے لیے مؤثر آواز بلند کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع جھل مگسی کے عوام کے اعتماد پر پورا اترنا جماعت کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کے مسائل کا عملی حل انصاف کی فراہمی، ترقیاتی عمل میں تیزی اور علاقائی حقوق کا حصول جمعیت علماء اسلام کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت نے ہر مشکل گھڑی میں عوام کا ساتھ دیا ہے اور مستقبل میں بھی عوامی خدمت، اتحاد و اتفاق کے فروغ اور علاقے کی خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *