Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

آزاد جموں و کشمیر انتخابات: پاکستان پیپلزپارٹی نے 35 انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا

پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے لیے اپنے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

پارٹی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق مختلف حلقوں کے لیے امیدوار نامزد کیے گئے ہیں، جن میں میرپور، بھمبر، کوٹلی، باغ، سدھنوتی، پونچھ، وادی نیلم، مظفرآباد، جموں اور ویلی کے حلقے شامل ہیں۔

میرپور ڈویژن میں ایل اے-1 میرپور 1 سے افسر شاہد، ایل اے-2 میرپور 2 (چکسواری) سے قاسم مجید، ایل اے-3 میرپور 3 (میرپور شہر) سے یاسر سلطان، ایل اے-4 میرپور 4 (کھڑی شریف) سے چوہدری صہیب ارشد اور ایل اے-5 بھمبر 1 (برنالہ) سے چوہدری پرویز اشرف کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

کوٹلی ڈویژن میں ایل اے-8 سے ملک ظفر، ایل اے-9 سے جاوید اقبال بھڈھانوی، ایل اے-10 اور ایل اے-12 سے چوہدری یاسین جبکہ ایل اے-11 سے چوہدری اخلاق کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

باغ، سدھنوتی اور پونچھ کے مختلف حلقوں میں سردار قمر زمان، فیصل ممتاز راٹھور، سردار امجد یوسف، سردار سعود صادق، سردار یعقوب، سردار محمد عابد خان اور سردار فہیم اختر ربانی کو پارٹی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

اسی طرح وادی نیلم اور مظفرآباد کے مختلف حلقوں میں میاں عبد الوحید، سردار جاوید ایوب، سید بازل نقوی، سردار مختار احمد خان، مباشر منیر اعوان، اشفاق ظفر اور دیوان علی چغتائی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

جموں مہاجر نشستوں پر کرنل (ر) قدیر چوہان، چوہدری آصف گجر، چوہدری احسن اسماعیل گجر، شاہین کوثر ڈار، راجہ شاہد اقبال ایڈووکیٹ اور چوہدری فخر زمان کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

ویلی کی نشستوں پر عامر عبدالغفار لون، غلام عباس میر، جاوید بٹ، محمد راشد اسلام بٹ اور عبدالمجید خان کو پاکستان پیپلزپارٹی کا امیدوار مقرر کیا گیا ہے۔

پارٹی قیادت نے امیدواروں کو انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں عوامی حمایت سے کامیابی حاصل کی جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *