Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریپانی کے تنازعےپی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیابجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشافجمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریپانی کے تنازعےپی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیابجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

مستونگ اور قلات کے درمیان فلاحی ادارے کی ایمبولینس نامعلوم مسلح افراد لے گئے


کوئٹہ: ذرائع کے مطابق پنجگور کے فلاحی ادارے سنگت فاؤنڈیشن کی ایک ایمبولینس کو مستونگ اور قلات کے درمیان نامعلوم مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ پیش آنے کے بعد متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے، تاہم تاحال ایمبولینس اور اس کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب تین روز قبل بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی ایک ایمبولینس بھی قلات کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق قلات اور ملحقہ علاقوں میں فلاحی اور سرکاری اداروں کی گاڑیوں کو نشانہ بنائے جانے کے حالیہ واقعات نے تشویش پیدا کر دی ہے۔ عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعات کی تحقیقات کرکے ایمبولینسوں کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

واقعے کے حوالے سے سرکاری سطح پر مزید تفصیلات اور موقف کا انتظار ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *