Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، سبزل روڈ سے 5 ہزار سے زائد قلفیاں ضبط

۔

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھر میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ میں ایک ہدفی کارروائی کے دوران 78 کارٹنوں میں موجود 5 ہزار سے زائد مضرِ صحت اور غیر معیاری قلفیاں ضبط کرلیں۔معائنہ کے دوران برآمد ہونے والی قلفیوں کی کوئی رجسٹریشن موجود نہیں تھی جبکہ مصنوعات پر لازمی لیبلنگ، مینوفیکچرر کی تفصیلات اور دیگر قانونی معلومات بھی درج نہیں تھیں۔ عوامی صحت کو درپیش ممکنہ خطرات کے پیش نظر تمام غیر معیاری قلفیاں فوری طور پر ضبط کرکے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے دفتر منتقل کر دی گئیں، جہاں انہیں شواہد اور قانونی کارروائی کے لیے محفوظ تحویل میں رکھا گیا ہے۔کارروائی کے دوران متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹر سے مصنوعات کے سپلائر کی معلومات حاصل کرلی گئیں، جس کے بعد ان قلفیوں کی تیاری اور ترسیل کے اصل ذرائع تک پہنچنے کیلئے سپلائی چین کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں اس بات کا جائزہ لے رہی ہیں کہ غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ قلفیاں صوبے کے مختلف علاقوں میں کس نیٹ ورک کے ذریعے پہنچائی جا رہی تھیں۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے فوڈ بزنس آپریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ، بغیر لیبلنگ اور مشکوک مصنوعات کی خرید و فروخت سے گریز کریں اور خریداری سے قبل مصنوعات کی رجسٹریشن، بیچ نمبر اور مینوفیکچرر کی معلومات کی مکمل تصدیق کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانوں اور کاروبار سیل کیے جانے سمیت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیموں نے گوادر، آواران اور حب میں مختلف جنرل اسٹورز، ریسٹورنٹس، سویٹس شاپس اور ہوٹلز کا معائنہ کیا۔ دورانِ معائنہ خوراک کے معیار، صفائی کی صورتحال اور فوڈ سیفٹی قوانین کی پابندی کا جائزہ لیا گیا۔ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 22 مراکز کو جرمانے جبکہ 20 کاروباری مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان نے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ناقص خوراک کے مکمل تدارک کیلئے بی ایف اے کی آپریشن ٹیمیں متحرک ہیں ، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ معیاری و محفوظ خوراک ہر شہری کا حق اور اس یقینی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے غیر معیاری خوراک کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *