Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کنڑ اور پکتیکا میں پاکستانی فضائی حملے، 28 مبینہ دہشتگرد ہلاکتحریک انصاف کے ملک عادل بازئی اسلام آباد میں گرفتارپاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے معاہدوں پر دستخطلانگ مارچ؛ اسلام آباد میں سیکیورٹی تیاریاں جاری، 65 ہزار اہلکار تعیناتاسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگسریاب روڈ گرین ٹاؤن کے قریب فائرنگ ،2 افراد جاں بحقمستونگ میں بڑا واقعہ، مسلح افراد الائیڈ بینک لوٹ کر فراربلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاکعلیمہ کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی گرفتارامریکا ایران جنگ، ٹرمپ نے خطے میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیاکنڑ اور پکتیکا میں پاکستانی فضائی حملے، 28 مبینہ دہشتگرد ہلاکتحریک انصاف کے ملک عادل بازئی اسلام آباد میں گرفتارپاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے معاہدوں پر دستخطلانگ مارچ؛ اسلام آباد میں سیکیورٹی تیاریاں جاری، 65 ہزار اہلکار تعیناتاسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگسریاب روڈ گرین ٹاؤن کے قریب فائرنگ ،2 افراد جاں بحقمستونگ میں بڑا واقعہ، مسلح افراد الائیڈ بینک لوٹ کر فراربلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاکعلیمہ کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی گرفتارامریکا ایران جنگ، ٹرمپ نے خطے میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا

مالی سال 2026-27 کا بجٹ عوامی فلاح اور ترقیاتی ترجیحات کے مطابق تشکیل دیا جائے گا، میر شعیب نوشیروانی

صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی سے سیکرٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ نے ملاقات کی، آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاریوں اور مالی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران آنے والی مالی سال کے بجٹ کی ترجیحات، ترقیاتی منصوبوں اور مختلف شعبوں کی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں ترقیاتی شعبے کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ صوبے میں ترقی کا عمل تیز ہو اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور ان شعبوں کے لیے وسائل کی فراہمی کو ترجیح دی جائے گی تاکہ عوام کو معیاری تعلیم اور علاج معالجہ کے لیے جدید سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت انسانی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔اس موقع پر مالی نظم وضبط اور کفایت شعاری کی پالیسی پر بھی خصوصی گفتگو کی۔ اس پر اتفاق کیا گیا کہ غیر ضروری اخراجات میں کمی لانا اور دستیاب وسائل کو ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبوں کے لیے مختص کیا جائے گا۔سیکرٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ نے صوبائی وزیر خزانہ کو بجٹ تیاریوں کی پیش رفت اور مختلف مالی امور سے متعلق بریفنگ دی۔ ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ عوامی ضروریات، ترقیاتی ترجیحات اور مالی نظم و ضبط کو مدنظر رکھتے ہوئے مالی استحکام کی فروغ کے لئے انقلابی اقدامات اٹھانا ضروری ہے تاکہ صوبے کی پائیدار ترقی اور روشن مستقبل کی اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *