Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
تحریک انصاف کے ملک عادل بازئی اسلام آباد میں گرفتارپاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے معاہدوں پر دستخطلانگ مارچ؛ اسلام آباد میں سیکیورٹی تیاریاں جاری، 65 ہزار اہلکار تعیناتاسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگسریاب روڈ گرین ٹاؤن کے قریب فائرنگ ،2 افراد جاں بحقمستونگ میں بڑا واقعہ، مسلح افراد الائیڈ بینک لوٹ کر فراربلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاکعلیمہ کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی گرفتارامریکا ایران جنگ، ٹرمپ نے خطے میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیاخضدار اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہتحریک انصاف کے ملک عادل بازئی اسلام آباد میں گرفتارپاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے معاہدوں پر دستخطلانگ مارچ؛ اسلام آباد میں سیکیورٹی تیاریاں جاری، 65 ہزار اہلکار تعیناتاسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگسریاب روڈ گرین ٹاؤن کے قریب فائرنگ ،2 افراد جاں بحقمستونگ میں بڑا واقعہ، مسلح افراد الائیڈ بینک لوٹ کر فراربلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاکعلیمہ کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی گرفتارامریکا ایران جنگ، ٹرمپ نے خطے میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیاخضدار اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہ

ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مظفرآباد کے قریب پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں شہید ہونے والے افسران و جوانوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ وطن عزیز کے یہ بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کی سلامتی اور دفاع کو یقینی بنایا۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، جس پر پوری قوم شدید رنج و غم میں مبتلا ہے۔ پاک فوج کے افسران اور جوان ہر مشکل گھڑی میں ملک و قوم کے تحفظ کے لیے صفِ اول میں کھڑے رہتے ہیں اور ان کی خدمات لائقِ تحسین ہیں وزیر اعلیٰ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اس دکھ کی گھڑی میں پاک فوج اور شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *