Banner

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس، قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری

Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل (این ای سی ) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی جبکہ رواں مالی سال 2025-26 کے ترقیاتی بجٹ کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں صوبوں کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں (ADP) پر بریفنگ اور پریزنٹیشنز پیش کی گئیں۔

اجلاس کے دوران آئندہ مالی سال 2026-27 کے پبلک سیکٹر انویسٹمنٹ پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ رواں مالی سال کے پبلک سیکٹر انویسٹمنٹ پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں یکم اپریل 2025 سے 31 مارچ 2026 تک سی ڈی ڈبلیو پی کی پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی، جبکہ اسی مدت کے دوران اسکیموں کی ای سی این ای سی اور ایکنک سے منظوری کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

اجلاس میں میگا منصوبوں کی مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن رپورٹ کی منظوری بھی دی گئی، اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت اہم حکومتی شخصیات شریک ہوئے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس، قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us