Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتخیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں روکنے کے احکامات معطلترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردیبلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونیپنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتخیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں روکنے کے احکامات معطلترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردیبلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونی

خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں نجکاری کے عمل اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کی رفتار تیز کرنے اور تمام مراحل انتہائی شفاف انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ڈسکوز کی نجکاری کے بعد ایک مضبوط ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دیا جائے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نجکاری کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد الیکٹرک، گجرانوالہ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔

بریفنگ کے مطابق ان تینوں ڈسکوز کی نجکاری کے لیے ایکسپریشن آف انٹرسٹ ملکی اور بین الاقوامی اخبارات میں جاری کیا جا چکا ہے، جبکہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی ان کے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری بھی دے چکی ہے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے روڈ شوز کا انعقاد اسی ماہ شروع کیا جا رہا ہے، جبکہ Saudi Arabia، Türkiye اور China کے سرمایہ کاروں کے لیے بین الاقوامی سطح پر بھی روڈ شوز منعقد کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری، مشیرِ وزیراعظم برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *