Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

سماجی تحفظ اور جدید افرادی قوت کی تیاری حکومت کی ترجیح ہے، چوہدری سالک حسین


جنیوا: وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی، چوہدری سالک حسین نے جنیوا میں منعقدہ بین الاقوامی لیبر کانفرنس (International Labour Conference) کے 114ویں اجلاس میں پاکستان کا قومی مؤقف زبردست انداز میں پیش کیا۔

اپنے خطاب میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ، لیبر گورننس کو مزید مؤثر بنانے، سماجی تحفظ کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ افرادی قوت کی تیاری کے لیے جاری اقدامات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے قومی مصنوعی ذہانت (AI) پالیسی 2025 اور ورکرز کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا خصوصی ذکر کیا۔

وفاقی وزیر نے بین الاقوامی محنت تنظیم (ILO) کے ساتھ تکنیکی تعاون اور بین الاقوامی لیبر معیارات کے مؤثر نفاذ کے لیے تعمیری سماجی مکالمے کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ روزگار اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی، تعمیرِ نو کی کوششوں اور انسانی وقار کے تحفظ کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرے۔

یکم تا 12 جون 2026 تک منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں دنیا بھر سے حکومتوں، آجر تنظیموں اور مزدور نمائندوں کی شرکت جاری ہے، جہاں عالمی سطح پر محنت، روزگار اور سماجی تحفظ سے متعلق اہم چیلنجز پر غور کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین پاکستان کے سہ فریقی (Tripartite) وفد کی قیادت کر رہے ہیں، جس میں ملک کے مزدوروں اور آجر تنظیموں کے نمائندگان بھی شامل ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *