Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد اور جرمن سفیر اینا لیپل کا موبائل رجسٹریشن وینز کا افتتاح


چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد اور پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے آج بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سات نئی موبائل رجسٹریشن وینز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
یہ سات نئی وینز جرمن حکومت کی جانب سے وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون و ترقی (BMZ) کے ذریعے فراہم کی گئی ہیں، جبکہ اس منصوبے پر عملدرآمد جی آئی زیڈ (GIZ) کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ ان وینز کے اضافے کے بعد بی آئی ایس پی کی موبائل رجسٹریشن وینز کی تعداد 25 سے بڑھ کر 32 ہوگئی ہے، جس سے ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں مستحق خاندانوں تک رسائی مزید بہتر ہوگی۔
گزشتہ دو برسوں کے دوران بی آئی ایس پی کے 647 ڈائنامک رجسٹری سنٹرز اور موبائل رجسٹریشن وینز کے ذریعے 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد گھرانوں نے اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ کیا ہے۔ بی آئی ایس پی کا نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری (NSER) ڈیٹا اب 3 کروڑ 87 لاکھ گھرانوں پر مشتمل ہے، جبکہ اس ڈیٹا بیس سے 215 وفاقی اور صوبائی پروگرام مستفید ہو رہے ہیں۔
اس موقع پر چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے جرمن حکومت، BMZ، GIZ اور KfW کے نمائندوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سماجی تحفظ کے شعبے میں مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ موبائل رجسٹریشن وینز بی آئی ایس پی کی ان کوششوں کا اہم حصہ ہیں جن کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی مستحق خاندان جغرافیائی دوری کی وجہ سے نظرانداز نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ سماجی تحفظ کے پروگراموں کے بہتر نتائج کے لیے باہمی ربط انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے خواتین بینفشریز کی آگاہی کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مؤثر استعمال اور ڈیجیٹل مالیاتی خواندگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید موبائل رجسٹریشن وینز فراہم کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا تاکہ دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں سہولیات تک رسائی مزید بہتر ہو سکے۔
اس سے قبل چیئرپرسن بی آئی ایس پی اور جرمن سفیر اینا لیپل نے ایک موبائل رجسٹریشن وین کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ چیئرپرسن نے سفیر کو نادرا کے ساتھ تعاون کے تحت سی این آئی سی، فارم-ب کے اجراء اور بایومیٹرک تصدیق میں مشکلات کا سامنا کرنے والی بینفشریز کے لیے فیشل ریکگنیشن سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے نئے متعارف کردہ ڈیجیٹل والٹ سسٹم سے بھی آگاہ کیا جو مستحق خواتین کو مالی امداد کی شفاف اور باعزت فراہمی کو یقینی بنائے گا۔
جرمن سفیر اینا لیپل نے موبائل رجسٹریشن وینز کے ذریعے دور دراز علاقوں تک خدمات کی فراہمی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد سماجی تحفظ کی سہولیات سے محروم نہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وینز ہنگامی حالات اور سیلاب جیسے قدرتی آفات کے دوران بھی انتہائی مؤثر ثابت ہوئی ہیں، کیونکہ یہ براہ راست متاثرہ علاقوں تک خدمات پہنچاتی ہیں۔ انہوں نے بی آئی ایس پی کے جدید اور مؤثر اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان وینز نے عوام کے اعتماد اور سہولت دونوں میں اضافہ کیا ہے۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری بی آئی ایس پی ڈاکٹر عصمت نواز، ڈائریکٹر جنرلز، جرمن حکومت، BMZ، GIZ اور KfW کے نمائندے بھی موجود تھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *