Banner

عوامی مسائل کے فوری حل کو اولین ترجیح دی جائے، ڈی سی لورالائی حسیب شجاع

Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع کی زیر صدارت ضلع بھر میں ریونیو امور، سرکاری ریکارڈ کی درستگی، انتقالات، فردات کے اجراء، گرداوری، لینڈ ریکارڈ کی دیکھ بھال اور عوامی شکایات کے ازالے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداروں، نائب تحصیلداروں، قانونگوو¿ں اور دیگر متعلقہ ریونیو افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع بھر میں ریونیو معاملات کی مجموعی کارکردگی، عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات اور زیر التواء امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام ریونیو افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے فوری اور مو¿ثر حل کو اولین ترجیح دی جائے اور انتقالات، فردات سمیت دیگر ریونیو خدمات کی فراہمی میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ریونیو ریکارڈ کی بروقت اپ ڈیٹیشن، گرداوری کے عمل میں شفافیت، سرکاری اراضی کے تحفظ اور قبضہ مافیا کے خلاف مو¿ثر کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جدید اور شفاف ریونیو نظام نہ صرف عوامی اعتماد میں اضافہ کرتا ہے بلکہ حکومتی پالیسیوں کے مو¿ثر نفاذ میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔اجلاس میں زیر التواء انتقالات، فردات اور ریونیو مقدمات کو مقررہ مدت کے اندر نمٹانے کے لیے خصوصی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور پیشہ ورانہ طرز عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو دفاتر میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقع پر ریونیو ریکارڈ کی باقاعدہ جانچ پڑتال، فیلڈ مانیٹرنگ کے نظام کو مزید فعال بنانے اور محکمانہ احتساب کے عمل کو مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت، غیر حاضری، بدعنوانی یا عوامی شکایات کے ازالے میں کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مختلف تحصیلوں میں ریونیو خدمات کی فراہمی کا ماہانہ جائزہ لیا جائے گا اور کارکردگی کی بنیاد پر افسران و اہلکاروں کی نگرانی کو مزید مو¿ثر بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ عوامی سہولت کے لیے شکایات کے اندراج اور ان کے بروقت ازالے کے نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لورالائی نے کہا کہ شفاف، مو¿ثر اور عوام دوست ریونیو نظام حکومت بلوچستان کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

عوامی مسائل کے فوری حل کو اولین ترجیح دی جائے، ڈی سی لورالائی حسیب شجاع

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us