Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

عید پر لوڈشیڈنگ اور گیس بندش قبول نہیں، عوام کو ریلیف دیا جائے، کاشف حیدری

عید پر لوڈشیڈنگ اور گیس بندش قبول نہیں، عوام کو ریلیف دیا جائے، کاشف حیدری
عید کا اصل پیغام غرباء اور مستحقین کو خوشیوں میں شریک کرنا، مستحق اور نادار افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں برابر کا شریک بنایا جائے، ترجمان
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اور بلوچستان کے مطالبے پر عید سیزن میں لاک ڈاؤن ختم کرنے پر حکومت اور انتظامیہ کے مشکور ہیں، بیان
کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے تمام عالمِ اسلام بالخصوص اہلیانِ بلوچستان کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی، بھائی چارے اور دکھی انسانیت کے احساس کا عظیم درس دیتی ہے، عید کا اصل مفہوم یہی ہے کہ غرباء، نادار، یتیم اور مستحق افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں برابر کا شریک بنایا جائے تاکہ کوئی بھی فرد محرومی محسوس نہ کرے۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ صاحبِ استطاعت افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد موجود ضرورت مند خاندانوں کا خصوصی خیال رکھیں اور قربانی کی خوشیوں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں کیونکہ یہی عیدالاضحیٰ کی حقیقی روح ہے۔ کاشف حیدری نے کہا کہ عید کے موقع پر عوام کو بجلی، گیس، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، ہر سال عید کے دنوں میں لوڈشیڈنگ، گیس کی بندش اور پانی کی قلت شہریوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کرتی ہے، اس لیے کیسکو، سوئی سدرن گیس کمپنی اور دیگر متعلقہ ادارے صرف دعووں اور بیانات تک محدود رہنے کے بجائے عملی اقدامات کریں تاکہ عوام پُرسکون ماحول میں عید کی خوشیاں منا سکیں، انہوں نے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اور بلوچستان کے مطالبے پر عید سیزن کے موقع پر اسمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی اور پابندیاں ختم کرنے پر وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے تاجروں اور کاروباری طبقے کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مثبت اقدامات کیے ، انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی ستھرائی، آلائشوں کی بروقت تلفی، سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھی مؤثر انتظامات کیے جائیں تاکہ شہریوں اور تاجر برادری کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو اور عید کا ماحول خوشگوار اور پُرامن رہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *