Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیکوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لی

ایاز صادق کا یومِ معرکۂ حق کے موقع پر قوم کو مبارکباد، افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین


سردار ایاز صادق نے یومِ معرکۂ حق کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی تکمیل کے ایک سال مکمل ہونے پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

اپنے پیغام میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص قومی دفاع، عسکری مہارت اور قومی یکجہتی کی درخشاں مثال ہے، جس کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ معرکۂ حق افواجِ پاکستان کی بہادری، قربانیوں اور پیشہ ورانہ برتری کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت کے مؤثر اشتراک نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا اور پاک افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ ان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت اور سید عاصم منیر کی عسکری حکمتِ عملی نے آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

سردار ایاز صادق نے پاک فضائیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ظہیر احمد بابر سدھو اور پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کو قوم کا فخر قرار دیا۔ انہوں نے پاک بحریہ کی حکمتِ عملی کو بھی سراہا اور نوید اشرف سمیت پاک بحریہ کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ جدید سائبر اور الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کو مؤثر انداز میں ناکارہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق پاکستان ایک امن پسند مگر خوددار ریاست ہے جو اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

اپنے بیان میں سردار ایاز صادق نے مسئلہ جموں و کشمیر کو خطے کے عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کے حل پر زور دیا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو آبی دہشتگردی کے مترادف بھی قرار دیا۔

آخر میں انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *