Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیکوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کو پاکستان کی بہادری، عزم اور کامیابی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی بہادری، عزم اور کامیابی کی علامت ہے، قوم اپنے شہدا، غازیوں اور مسلح افواج کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بری، بحری، فضائی اور سائبر محاذوں پر بھرپور جواب نے دشمن کے عزائم ناکام بنائے، پاکستان امن پسند مگر ناقابل تسخیر قوم ہے، دشمن کی جارحیت کو مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور ایڈمرل نوید اشرف کی خدمات کو بھی سراہتے ہیں، پاک افواج نے قوم کی حمایت سے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امن کی خواہش کے ساتھ اپنی سلامتی اور خودمختاری کا دفاع کیا، پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، فتنہ الخوارج اور دہشت گردی کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے اور پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی امن اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے، امریکا-ایران تنازع میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قوم ‘فولادی دیوار’ بن کر ہر چیلنج کا مقابلہ کرے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *