Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگیکوہاٹ پولیس لائن دھماکا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمتروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگیکوہاٹ پولیس لائن دھماکا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمت

وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ؛ پراپرٹی سے متعلق انکم ٹیکس قانون کا سیکشن 7ای کالعدم قرار


وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس قانون کا سیکشن 7E کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے سیکشن 7 ای کی بحالی کے لیے دائر ایف بی آر کی اپیلیں بھی خارج کردیں جبکہ سیکشن 7 ای کے تحت ایف بی آر کے اٹھائے گئے تمام اقدامات بھی کالعدم قرار دے دیے گئے۔

سیکشن 7 ای کے تحت ایسے پلاٹس پر بھی ٹیکس عائد کیا گیا تھا جو زیرِ استعمال نہیں تھے۔

پشاور، بلوچستان اور اسلام آباد ہائی کورٹس نے سیکشن 7 ای کو کالعدم قرار دیا تھا جبکہ اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹس نے سیکشن 7 ای کو آئین کے مطابق قرار دیا تھا۔

آئینی عدالت نے اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف شہریوں کی اپیلیں منظور کرلیں۔

وفاقی آئینی عدالت نے سیکشن 7 ای سے متعلق کیس کا فیصلہ 30 اپریل کو محفوظ کیا تھا۔

عدالتی فیصلے سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو براہ راست فائدہ پہنچے گا، چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

بعد ازاں آئینی عدالت نے انکم ٹیکس قانون کے سیکشن 7E کو کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، مختصر تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس قانون کا سیکشن 7E آئین کے خلاف ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ سیکشن 7E انکم ٹیکس قانون کا روزِ اول سے ہی حصہ تصور نہیں ہوگا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکشن 7E کے تحت ایف بی آر کے اٹھائے گئے تمام اقدامات بھی خلافِ قانون قرار دیے جاتے ہیں، عدالت نے کہا ہے کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *