Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

بی آر اے کے نوٹسز اور 18 فیصد سیلز ٹیکس تاجروں کا معاشی قتل عام ہے، کاشف حیدری

بی آر اے کے نوٹسز اور 18 فیصد سیلز ٹیکس تاجروں کا معاشی قتل عام ہے، کاشف حیدری
​ہزارہ ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں ہوٹلوں کو سیل کرنے کی کارروائیوں کی شدید مذمت، مطالبات تسلیم نہ ہونے پر احتجاج کی دھمکی
​مہنگائی اور بدامنی نے پہلے ہی کاروبار ماند کر دیے، بھاری ٹیکسوں کا بوجھ صارفین اور تاجر برداشت نہیں کر سکتے، ترجمان
کوئٹہ (آن لائن) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی (بی آر اے) کی جانب سے ہزارہ ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں قائم ہوٹلوں اور 18 فیصد سیلز ٹیکس جمع کرانے کے حوالے سے نوٹسز اور ہوٹلوں کو سیل کرنے کے حوالے سے شروع کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر اور گنجان آباد کارباری مراکز میں ہوٹلوں اور شہر کے گردونواح، ملحقہ علاقوں میں ہوٹلوں کے کیٹگری میں فرق ہے اس لئے ہزارہ ٹاؤن اور شہر سے باہر ہوٹلوں کو کیٹگری وائز ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کے لئے متعلقہ اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لیا جائے اگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو ہم احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔ یہ بات انہوں نے سپریم کونسل کے رکن الیاس ہزارہ، صوبائی رہنماء عزت اللہ کاظمی، جان محمد ہزارہ، علی ہزارہ، محمد عارف ہزارہ، منظور حسین، محمد حکیم، عیوض علی، محمد علی ہزارہ سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کاشف حیدری نے کہاکہ بلوچستان اور کوئٹہ میں بدامنی اور موجودہ صورتحال میں کاروباری سرگرمیاں ویسے ہی ماند پڑی ہوئی ہے لوگ بڑی مشکل سے اپنے گھروں کے چولہے جلانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں حکومت کی جانب سے آئے روز پیٹرولیم مصنوعات یوٹیلٹی بلوں اور ٹیکسز میں بے تحاشا اضافے کے بعد مہنگائی میں جس تیزی سے اضافہ ہورہا ہے شہریوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے اور لوگ نان شبینہ کے محتاج ہیں تاجر برادری جوکہ کسی بھی ملک، صوبے میں ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتی لیکن تاجروں کو اعتماد میں لئے بغیر بلوچستان ریونیو اتھارٹی (بی آر اے) کی جانب سے ہوٹل مالکان کو 18 فیصد سیلز ٹیکس کے حوالے سے عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے سیلز ٹیکس عام سروسز قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے پر ہوٹلوں کو سیل اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاریوں کا عندیہ دیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں کیونکہ 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے سے مزید مہنگائی بڑھے گی اور اس کا تمام بوجھ ہوٹل مالکان، دکانداروں کے ساتھ ساتھ صارفین پر پڑے گا اس لئے 18 فیصد ٹیکس کے فیصلے کو واپس لیکر کم کیا جائے اگر ہمارے مطالبے پر عمل نہ کیا گیا توہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *