Banner

ڈاکٹر سرزمین خان کا زرعی یونیورسٹی پشاور کے مختلف شعبہ جات کا دورہ

Share

Share This Post

or copy the link

ڈاکٹر سرزمین خان کا زرعی یونیورسٹی پشاور کے مختلف شعبہ جات کا دورہ

تمام ملازمین وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق زرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان نے جامعہ کے مختلف تدریسی، تحقیقی اور انتظامی شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد یونیورسٹی میں جاری تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لینا، سہولیات کا معائنہ کرنا اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ضروری ہدایات جاری کرنا تھا۔دورے کے دوران وائس چانسلر نے شعبہ ویڈ سائنس اینڈ باٹنی، پلانٹ سائنس بلڈنگ، شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس، زیر تعمیر کینٹین، شعبہ واٹر ریسورس مینجمنٹ، ایگریکلچرل اینڈ اپلائیڈ اکنامکس، آئی بی ایم ایس و ایگریکلچر اکاؤنٹس، ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ سنٹر، اوریک، فنانشل ایڈ، شعبہ انگریزی، شعبہ اسلامیات و پاکستان سٹڈیز، ڈائریکٹوریٹ آف فنانس، شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ اور انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔انہوں نے ہر شعبے میں تدریسی عمل، تحقیقی سرگرمیوں، طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی ستھرائی، اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا بغور جائزہ لیا۔ زیر تعمیر کینٹین کے معائنے کے دوران انہوں نے کام کی رفتار تیز کرنے اور معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ طلباء اور عملے کو بہتر ماحول میسر آسکے۔وائس چانسلر نے اس موقع پر شعبہ جات کے سربراہان اور متعلقہ عملے سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ تمام ملازمین وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں، تدریسی معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، طلباء کی ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے، تحقیقی کام کو عملی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جائے، طلباء کے لئے ایک سازگار، محفوظ اور جدید تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی ترقی اس کے اساتذہ، عملے اور طلباء کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہے، لہٰذا سب کو اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور لگن سے ادا کرنی ہوں گی۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ہمایون خان، ڈین فیکلٹی آف اینمل ہسبینڈری اینڈ ویٹرنری، ڈین فیکلٹی آف رورل سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ظفراللہ خان مروت، چیئرمین شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس پروفیسر ڈاکٹر مہر علی شاہ، رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد، چیف پراکٹر ڈاکٹر بشیر احمد، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر شعیب سلطان، ڈاکٹر ماجد خان، ڈاکٹر رفیع اللہ، ڈاکٹر محمد سعید، ڈائریکٹر ورکس انجینئر ظریف خان، پرووسٹ محمد نعیم خان سمیت دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔دورے کے اختتام پر وائس چانسلر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کو ایک جدید، معیاری اور تحقیق پر مبنی ادارہ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈاکٹر سرزمین خان کا زرعی یونیورسٹی پشاور کے مختلف شعبہ جات کا دورہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us