Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمی

ایک روز کی بندش کے بعد اٹک آئل ریفائنری کے لیے تیل کی ترسیل دوبارہ بحال

ایک روز کی بندش کے بعد اٹک آئل ریفائنری کے لیے تیل کی ترسیل دوبارہ بحال
ذرائع کے مطابق روڈ ٹرانسپورٹ کی بحالی میں پیٹرولیم ڈویژن اور دیگر متعلقہ اداروں نے اہم کردار ادا کیا

ایک روز کی بندش کے بعد اٹک آئل ریفائنری کے لیے تیل کی ترسیل دوبارہ بحال کر دی گئی ہے، جس کے بعد ریفائنری کے آپریشنز کے معمول پر آنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق روڈ ٹرانسپورٹ کی بحالی میں پیٹرولیم ڈویژن اور دیگر متعلقہ اداروں نے اہم کردار ادا کیا، جبکہ سڑکوں کی بندش اور آئل ٹینکرز کی نقل و حرکت معطل ہونے کے باعث ریفائنری عارضی طور پر بند ہو گئی تھی۔

حکام کے مطابق ریفائنری کا مرکزی یونٹ روزانہ 32 ہزار بیرل تیل صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور ترسیل رکنے سے خام تیل کی سپلائی اور تیار شدہ مصنوعات کی ترسیل دونوں متاثر ہوئی تھیں۔

غیر ملکی وفود کی آمد کے باعث بھی آئل ٹینکرز کی نقل و حرکت محدود رہی، جس کا اثر سپلائی چین پر پڑا۔ اس بندش کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر ہوئی۔

ریفائنری بجلی گھروں کو فرنس آئل بھی فراہم کرتی ہے، اس لیے ترسیل بحال ہونے کے بعد توانائی کے شعبے میں بھی بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *