Banner

ایران کے ساتھ جنگ بندی برقرار ہے، معاشی دباؤ اور ناکہ بندی جاری رہے گی، ٹرمپ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی برقرار ہے، تاہم امریکا ایران کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں معاشی دباؤ اور ناکہ بندی شامل ہے۔

میری لینڈ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران اس وقت انتہائی مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے اور وہ اپنا تیل عالمی منڈی میں فروخت نہیں کر سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی فوج اور بحری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک مذاکرات ہوئے، تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ ایران دوبارہ مذاکرات کی میز پر آتا ہے یا نہیں۔

ایران کے ساتھ جنگ بندی برقرار ہے، معاشی دباؤ اور ناکہ بندی جاری رہے گی، ٹرمپ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us

Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/dailysah/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481