Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیکوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لی

سپرنیٹ سیکیور سلوشنز کا مقامی بینک کے ساتھ ملٹی ملین ڈالر سائبر سیکیورٹی معاہدہ

سپرنیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ نے اپنی ذیلی کمپنی سپرنیٹ سیکیور سلوشنز(پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ذریعے ایک معروف بینک کے ساتھ ملٹی ملین ڈالر کا سائبر سیکیورٹی معاہدہ کرلیا ہے۔

سپرنیٹ سیکیورسلوشنز نے پاکستان کے ایک سرفہرست بینک کے ساتھ 5سالہ معاہدہ کیا ہے۔ سال 2021 میں کیے گئے پہلے 5سالہ معاہدے کی کامیاب تکمیل کے بعد مسلسل دوسری مرتبہ معاہدہ دونوں اداروں کے درمیان طویل المدّتی کاروباری تعلقات کے تسلسل کی عکاسی ہے۔

نئے معاہدے کے تحت سپرنیٹ سیکیور سلوشنز، بینک کے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کو مضبوط کرنے کے لیے زیادہ جدید اوراپ گریڈڈ سائبر سیکیورٹی سلوشن فراہم کرے گی۔

اس منصوبے کے تحت اینڈ پوائنٹ سیکیورٹی سسٹمز نافذ کیے جائیں گے جو ملک بھر میں بینک کے 10ہزار سے زائد ملازمین کے ڈیجیٹل ماحول کو تحفظ فراہم کریں گے۔

کمپنی کے مطابق ملٹی ملین ڈالر کا معاہدہ اگلے 5سالوں میں اس کے سائبر سیکیورٹی ریونیو پائپ لائن میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ اس معاہدے کے علاوہ سپرنیٹ سیکیورسلوشنز پہلے ہی اس بینک کے ساتھ 3سالہ خصوصی رسائی کے انتظام کے سلوشن پر کام کررہی ہے جبکہ کمپنی ماضی میں بھی بینک کے بین الاقوامی آپریشنز کے لیے مختلف سائبر سیکیوریٹی خدمات فراہم کرچکی ہے۔

کمپنی کے مطابق نئے معاہدے کے مالیاتی اثرات پورے معاہدے کی مدت کے دوران مثبت رہنے کی توقع ہے، جو اس کی طویل المدّتی ترقی کی حکمتِ عملی کو مزید تقویت دیں گے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سپر نیٹ ٹیکنالوجیز ہائی ویلیو ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور سائبر سیکیوریٹی کے شعبوں میں اپنی موجودگی کو تیزی سے بڑھارہی ہے اور خود کو انٹر پرائز اور مالیاتی شعبے کے کلائنٹس کے لیے ایک اہم ٹیکنالوجی پارٹنر کے طورپر مستحکم کررہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *