Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیکوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لی

سوئی سدرن گیس کمپنی کی نااہلی ،کوئٹہ میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا، عام دنوں میں بھی گیس غائب

کوئٹہ کے شہریوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی غیر اعلانیہ اور وقفے وقفے سے فراہمی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی کی ناقص کارکردگی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

شہریوں کے مطابق پہلے ہی دن میں بمشکل ایک گھنٹہ گیس فراہم کی جاتی تھی، تاہم نئے شیڈول کے بعد صورتحال مزید خراب ہو چکی ہے اور گیس کی دستیابی انتہائی محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سردیوں کے اختتام کے باوجود گیس فراہمی میں بہتری نہ آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ مسئلہ موسمی نہیں بلکہ انتظامی نااہلی ہے۔

گھریلو صارفین، خصوصاً خواتین، شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ ہوٹلوں اور چھوٹے کاروباروں کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی عدم دستیابی کے باعث انہیں مہنگے متبادل ذرائع استعمال کرنے پڑ رہے ہیں جس سے مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی کارکردگی کا فوری نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *