Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

لورالائی: عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری، متعدد شکایات پر فوری کارروائی کے احکامات

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لورالائی کے زیرِ اہتمام میونسپل کمیٹی ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے کی۔ کھلی کچہری میں ضلعی افسران، پولیس حکام، مختلف محکموں کے نمائندگان اور علاقے کے معتبرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد اسماعیل مینگل اور نور علی کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر (یو ٹی) محمد اسحاق ناصر سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام کو براہِ راست اپنے مسائل پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا اور ان کے فوری حل کو یقینی بنانا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور عوامی شکایات کا ازالہ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پیش کیے گئے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، بجلی کی عدم دستیابی، سڑکوں کی خستہ حالی اور مواصلاتی مسائل سمیت مختلف امور پر شکایات اور تجاویز پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام درخواستوں کو غور سے سنتے ہوئے موقع پر ہی بعض مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں جبکہ دیگر معاملات کو مقررہ وقت میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ افسران کی کارکردگی کی باقاعدہ نگرانی کی جائے گی۔ مزید برآں، انہوں نے اعلان کیا کہ کھلی کچہریوں کا انعقاد باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام اور انتظامیہ کے درمیان رابطے کو مضبوط بنایا جا سکے۔کھلی کچہری میں میجر فرحان ایس ایس پی ڈاکٹر فہد احمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اسماعیل ایڈیشنل کمشنر جنرل نور علی کاکڑ، مینگل،اسسٹنٹ کمشنر مخیتر یحییٰ خان کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر اسحاق ناصر ایس ڈی او محمد اکبر بگٹی سمیت دیگر سرکاری محکموں کے سربراہان سیاسی قبائلی رہنماؤں کونسلران صحافی برادری اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *