Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خان

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبہ تیز اور مؤثر بنایا جائے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت “لو بی ٹی یو گیس” پر مبنی فرٹیلائزر فزیبلٹی منصوبے کا جائزہ اجلاس، منصوبے کی تزویراتی، تکنیکی اور معاشی اہمیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت “لو بی ٹی یو گیس” پر مبنی فرٹیلائزر فزیبلٹی منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بدھ کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں منصوبے کی تزویراتی، تکنیکی اور معاشی اہمیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری توانائی میر اصغر رند، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، وائس چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ بلال خان کاکڑ، سیکرٹری توانائی اسفند یار خان کاکڑ، چیف ایگزیکٹو آفیسر بی بی او آئی ٹی قائم لاشاری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بی ای سی ایل نواز بگٹی سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ یہ منصوبہ ملک میں کھاد کی مقامی پیداوار میں اضافے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، جس سے قومی غذائی تحفظ کو تقویت ملے گی جبکہ اس منصوبہ کی بدولت صوبے میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت عمل میں لایا جائے تاکہ کارکردگی، سرمایہ کاری کے حصول اور پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی کو ترجیح دی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ ذیلی و معاون صنعتوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ خطے کو زیادہ سے زیادہ معاشی و سماجی فوائد حاصل ہوں اجلاس میں متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ فزیبلٹی کے عمل کو بروقت مکمل کیا جائے اور منصوبے پر تیز رفتار عملدرآمد کے لیے باہمی رابطہ اور مؤثر ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *