Banner

لوکل/ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے بروقت اجرا کو یقینی بنایا جائے،حافظ محمد طارق

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کوئٹہ حافظ محمد طارق کی زیر صدارت لوکل/ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے بروقت اجرا کو یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ برانچ کے افسران اور اہلکاران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران لوکل / ڈومیسائل کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے زیر التوا درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت جاری کی کہ لوکل سرٹیفکیٹ سے متعلق تمام درخواستوں کو میرٹ، شفافیت اور قواعد و ضوابط کے مطابق جلد از جلد نمٹایا جائے تاکہ سائلین کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید تاکید کی کہ متعلقہ عملے کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے اور غیر ضروری تاخیر سے مکمل اجتناب برتا جائے۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ لوکل ڈومیسائل سرٹیفکیٹ سے متعلق زیر التوا کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے لیے مؤثر اور مربوط اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے۔

لوکل/ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے بروقت اجرا کو یقینی بنایا جائے،حافظ محمد طارق

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us