Banner

آئی ایم ایف وفد کی آئندہ ماہ پاکستان آمد کا امکان، ایف بی آر کی کمزور کارکردگی بڑا چیلنج

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کے دورے پر آنے کا امکان ہے، جہاں وہ بجٹ 2026-27 کی تیاری اور ملک کے اہم معاشی اہداف پر تفصیلی مذاکرات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے لیے سب سے بڑا چیلنج فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کمزور کارکردگی ہوگی، کیونکہ ٹیکس اہداف بار بار پورے نہ ہونے کی وجہ سے اس ادارے سے متعلق تشویش برقرار ہے۔

آئی ایم ایف وفد ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ریونیو میں اضافے کے لیے دباؤ ڈالے گا۔ اس ضمن میں ڈیجیٹل ٹیکس نظام اور انوائسنگ کے لازمی نفاذ پر بھی زور دیا جائے گا تاکہ ٹیکس وصولیوں میں بہتری آئے۔

علاوہ ازیں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضہ کم کرنے کی حکمت عملی، اور بجلی و گیس کے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت متوقع ہے۔ وفد کے ساتھ نجکاری پروگرام، سرکاری اداروں کی اصلاحات، گورننس، شفافیت اور کرپشن کے خلاف اقدامات بھی زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ریویو میں کارکردگی کی بنیاد پر آئی ایم ایف کی جانب سے نئی قسط کے اجرا کا فیصلہ کیا جائے گا، جبکہ اہداف پورے نہ ہونے کی صورت میں مزید شرائط عائد ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔

آئی ایم ایف وفد کی آئندہ ماہ پاکستان آمد کا امکان، ایف بی آر کی کمزور کارکردگی بڑا چیلنج

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us