Banner

بلوچستان میں اسلحہ رکھنے پر مکمل پابندی : امن و امان پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،ضیاء لانگو

featured
Share

Share This Post

or copy the link

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ریاست نے مستقل قیام امن کے لیے انتہائی سخت فیصلے کر لیے ہیں۔ پیر کے روز سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخله محمد حمزہ شفقات اور معاون برائے وزیر داخله بابر یوسفزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور حکومت ہر دہشت گرد کے آخری ٹھکانے تک جائے گی کیونکہ شہریوں کے جان و مال کاتحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ وزیر اعلی بلوچستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ریاست اور ریاستی اداروں کے علاوہ صوبے میں کسی کو بھی اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی اور عوام کو ہتھیار رکھنے سے روکنے کے لیے باقاعده احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

بلوچستان میں اسلحہ رکھنے پر مکمل پابندی : امن و امان پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،ضیاء لانگو

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us