Banner

دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے،بخت کاکڑ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبے میں عوامی مسائل کے حل اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف اجلاسوں اور عوامی ملاقاتوں کے دوران کیا۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، خصوصاً صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے، تاہم موجودہ حکومت اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن، طبی عملے کی دستیابی اور جدید طبی آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔بخت محمد کاکڑ نے مزید کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے نہ صرف عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ضلعی سطح پر مو¿ثر مانیٹرنگ کا نظام قائم کیا جا رہا ہے تاکہ مسائل کی نشاندہی بروقت ہو اور فوری اقدامات کیے جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ایک مربوط نظام متعارف کروایا جا رہا ہے جس سے شہریوں کو براہ راست ریلیف ملے گا۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حکومت صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی شعبوں میں ترقی کے لیے پرعزم ہے اور تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی خدمت کے جذبے کے تحت کام کر رہی ہے اور صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کی جا رہی ہیں، تاکہ بلوچستان کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال صوبہ بنایا جا سکے۔

دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے،بخت کاکڑ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us