Banner

محکمہ لائیو سٹاک کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے، محمد داؤد خان بازئی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لورالائی (میاں محمدعامربشیرآرائیں) لائیو سٹاک ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے 26 مارچ کو سیکریٹری لائیو سٹاک محمد داؤد خان بازئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں محکمہ لائیو سٹاک کے ملازمین کو درپیش مسائل، ادارہ جاتی امور اور اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد کی قیادت صوبائی صدر حبیب اللہ لونی کر رہے تھے، جبکہ دیگر شرکاء میں صوبائی جنرل سیکریٹری نصیر احمد رند، صوبائی نائب صدر امیر محمد ریکی، سینئر مرکزی رہنما مدثر احمد کاکڑ، سینئر رہنما حبیب مردانزئی اور صوبائی ڈپٹی چیئرمین نعمت اللہ اچکزئی شامل تھے۔
ملاقات کے آغاز میں وفد نے سیکریٹری لائیو سٹاک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں محکمہ مزید بہتری کی جانب گامزن ہوگا۔ اس موقع پر وفد نے ملازمین کے پیشہ ورانہ مسائل، سروس اسٹرکچر، ترقیاتی مواقع اور دیگر انتظامی امور پر اپنے تحفظات اور تجاویز پیش کیں۔سیکریٹری لائیو سٹاک محمد داؤد خان بازئی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور ملازمین کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما مدثر احمد کاکڑ نے فرنٹیئر سمری، پوسٹ اپ گریڈیشن، سروس اسٹرکچر اور دیگر اہم مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملازمین کے دیرینہ مسائل کے حل سے نہ صرف ان کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ محکمہ کی مجموعی کارکردگی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔وفد کے اراکین نے سیکریٹری لائیو سٹاک کے مثبت رویے، سنجیدہ طرزِ عمل اور مسائل کے حل میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مؤثر رابطے ادارے کی بہتری اور ملازمین کے اعتماد کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں دونوں جانب سے باہمی تعاون کو فروغ دینے اور محکمہ لائیو سٹاک کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

محکمہ لائیو سٹاک کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے، محمد داؤد خان بازئی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us