Banner

فرقہ واریت اور پروپیگنڈا کا سختی سے مقابلہ کیا جائے گا، آرمی چیف

featured
Share

Share This Post

or copy the link

راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء نے ملاقات کی، جس میں قومی سلامتی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور معاشرتی استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

فیلڈ مارشل نے اس موقع پر علماء کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں اتحاد، برداشت اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ واریت کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ مذہبی رہنما انتہا پسندی کے خاتمے اور امن کے قیام میں مثبت کردار ادا کریں۔

فیلڈ مارشل نے آپریشن “غضب للحق” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے خلاف دہشت گردی کے لیے کسی بھی ملک کی زمین کے استعمال کو برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورکس کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے افغان حکام پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکیں، جبکہ یہ بھی واضح کیا کہ بیرونی واقعات کو بنیاد بنا کر ملک کے اندر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ملاقات میں شریک علماء نے بھی امن، استحکام اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

فرقہ واریت اور پروپیگنڈا کا سختی سے مقابلہ کیا جائے گا، آرمی چیف

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us