Banner
Daily Sahafat Quetta
August 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لسبیلہ: واٹر سپلائی اسکیم کے تحت کروڑوں روپے کا ٹینڈر جاریحب کو پانی کا کم کوٹہ ملنے سے بحران سنگین ہونے کا خدشہدبستان بولان ، محفلِ مسالمہ روایت کا آئینہ دار ہےچودہ اگست: آزادی، اتحاد اور تعمیرِ وطن کا عہد“شناختِ کشمیر”مکہ معاہدہ امن، سلامتی اور مشترکہ دفاعی تعاون کا اہم سنگِ میل ہے، سرفراز بگٹیجھل مگسی: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، مسجد کا پیش امام قتلگنداواہ: بی ایس ڈی آئی کے تحت پی ایچ ای کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ شفاف انداز میں مکملاکیسویں صدی میں خواتین اور بچیوں کو غلامی کی زنجیروں میں رکھنا قرآنی تعلیمات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عبدالمتین اخونزادہحب: جماعت اسلامی کا مہنگائی اور اضافی پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج، قومی شاہراہ بند، ٹریفک معطللسبیلہ: واٹر سپلائی اسکیم کے تحت کروڑوں روپے کا ٹینڈر جاریحب کو پانی کا کم کوٹہ ملنے سے بحران سنگین ہونے کا خدشہدبستان بولان ، محفلِ مسالمہ روایت کا آئینہ دار ہےچودہ اگست: آزادی، اتحاد اور تعمیرِ وطن کا عہد“شناختِ کشمیر”مکہ معاہدہ امن، سلامتی اور مشترکہ دفاعی تعاون کا اہم سنگِ میل ہے، سرفراز بگٹیجھل مگسی: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، مسجد کا پیش امام قتلگنداواہ: بی ایس ڈی آئی کے تحت پی ایچ ای کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ شفاف انداز میں مکملاکیسویں صدی میں خواتین اور بچیوں کو غلامی کی زنجیروں میں رکھنا قرآنی تعلیمات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عبدالمتین اخونزادہحب: جماعت اسلامی کا مہنگائی اور اضافی پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج، قومی شاہراہ بند، ٹریفک معطل

ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے تحت “کلین اینڈ گرین انیشیٹو 2026” میں شجرکاری مہم جاری

کوئٹہ ،ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے زیرِ اہتمام “کوئٹہ کلین اینڈ گرین انیشیٹو 2026” کے تحت شہر بھر میں شجرکاری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، جس کا مقصد شہر کو سرسبز و شاداب بنانا اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا ہے۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور روٹری کلب کی مشترکہ ٹیمیں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں شجرکاری سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ شہر کے اہم شاہراہوں، پارکوں، تعلیمی اداروں، رہائشی علاقوں اور خالی پلاٹس میں پودے لگائے جا رہے ہیں تاکہ نہ صرف ماحول کو بہتر بنایا جا سکے بلکہ شہریوں کو صاف اور صحت مند فضا بھی فراہم کی جا سکے۔ضلعی انتظامیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنا، درجہ حرارت میں کمی لانا اور شہریوں میں شجرکاری کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف ماحول کو آلودگی سے پاک رکھتے ہیں بلکہ انسانی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔روٹری کلب کے نمائندوں نے بھی اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر شہر کی خوبصورتی اور ماحولیاتی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے گھروں، محلوں اور اردگرد کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔ضلعی انتظامیہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال انتہائی ضروری ہے، اس لیے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو چاہیے کہ وہ ان پودوں کی حفاظت اور آبیاری کو یقینی بنائیں تاکہ یہ مہم دیرپا نتائج دے سکے۔شہر کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثبت اور خوش آئند قدم قرار دیا ہے، جس سے نہ صرف کوئٹہ کا ماحول بہتر ہوگا بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی ایک صاف اور سرسبز ماحول میسر آئے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *