Banner
Daily Sahafat Quetta
August 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لسبیلہ: واٹر سپلائی اسکیم کے تحت کروڑوں روپے کا ٹینڈر جاریحب کو پانی کا کم کوٹہ ملنے سے بحران سنگین ہونے کا خدشہدبستان بولان ، محفلِ مسالمہ روایت کا آئینہ دار ہےچودہ اگست: آزادی، اتحاد اور تعمیرِ وطن کا عہد“شناختِ کشمیر”مکہ معاہدہ امن، سلامتی اور مشترکہ دفاعی تعاون کا اہم سنگِ میل ہے، سرفراز بگٹیجھل مگسی: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، مسجد کا پیش امام قتلگنداواہ: بی ایس ڈی آئی کے تحت پی ایچ ای کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ شفاف انداز میں مکملاکیسویں صدی میں خواتین اور بچیوں کو غلامی کی زنجیروں میں رکھنا قرآنی تعلیمات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عبدالمتین اخونزادہحب: جماعت اسلامی کا مہنگائی اور اضافی پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج، قومی شاہراہ بند، ٹریفک معطللسبیلہ: واٹر سپلائی اسکیم کے تحت کروڑوں روپے کا ٹینڈر جاریحب کو پانی کا کم کوٹہ ملنے سے بحران سنگین ہونے کا خدشہدبستان بولان ، محفلِ مسالمہ روایت کا آئینہ دار ہےچودہ اگست: آزادی، اتحاد اور تعمیرِ وطن کا عہد“شناختِ کشمیر”مکہ معاہدہ امن، سلامتی اور مشترکہ دفاعی تعاون کا اہم سنگِ میل ہے، سرفراز بگٹیجھل مگسی: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، مسجد کا پیش امام قتلگنداواہ: بی ایس ڈی آئی کے تحت پی ایچ ای کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ شفاف انداز میں مکملاکیسویں صدی میں خواتین اور بچیوں کو غلامی کی زنجیروں میں رکھنا قرآنی تعلیمات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عبدالمتین اخونزادہحب: جماعت اسلامی کا مہنگائی اور اضافی پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج، قومی شاہراہ بند، ٹریفک معطل

وزیر اعظم کی عام آدمی کو ہاؤس فنانس کی سہولت پہنچانے کے حوالےسے عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے امور پر اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں کم آمدنی والے طبقے کے لیے رہائش، سستے گھروں کے منصوبے اور عوامی سہولیات کی بہتری پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عام آدمی تک ہاؤس فنانس کی سہولت مؤثر انداز میں پہنچائی جائے اور عملی اقدامات جلد شروع کیے جائیں۔ اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے اسٹریٹجک روڈ میپ پر بریفنگ دی گئی اور تعمیراتی شعبے کے ٹیکس اسٹرکچر میں اصلاحات، ہاؤس مورٹگیج اصلاحات، اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کم آمدنی والے افراد کے لیے گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر تفصیل سے بات کی گئی۔

اجلاس میں ریئل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے ضابطہ کار کے لیے ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام اور رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے ذریعے ہاؤس فنانس کے مسائل حل کرنے کے لیے وزارت خزانہ، ایف بی آر، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور صوبائی وزارت ہاؤسنگ کے ساتھ تعاون پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیران اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی، جن میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض پیرزادہ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ، اور وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی شامل تھے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *