Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں مستقل جنگ بندی اور مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے مشرقِ وسطیٰ میں فوری طور پر دشمنیوں کے خاتمے اور مستقل جنگ بندی کے قیام پر زور دیتے ہوئے ایران کے جوہری مسئلے کے پرامن حل کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

سلامتی کونسل میں 1737 کمیٹی (ایران) پر بریفنگ کے دوران انہوں نے تمام فریقین سے اپیل کی کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور مزید کشیدگی سے گریز کریں، کیونکہ خطے میں امن کے لیے مذاکراتی عمل کا دوبارہ آغاز ناگزیر ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ سال جولائی میں سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر قرارداد 2788 منظور کی تھی، جس میں تنازعات کے حل کے لیے پرامن ذرائع کو بنیادی اہمیت دی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے منشور اور اس قرارداد کی روح کو دوبارہ فعال کرنا ہوگا تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کیا جا سکے اور تشدد کے اس خطرناک سلسلے کو روکا جا سکے جو گزشتہ برسوں میں بار بار اس علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیتا رہا ہے۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ سلامتی کونسل اب بھی 1737 کمیٹی کے معاملے پر منقسم ہے اور یہ اختلاف ذیلی اداروں کے چیئرمینوں کی تقرری میں بھی رکاوٹ بن رہا ہے، جس سے ان اداروں کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ 1737 کمیٹی سے متعلق امور کو سلامتی کونسل اور اس کے ذیلی اداروں کے معمول کے کام میں رکاوٹ نہیں بننے دینا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ اس معاملے پر رپورٹ کے حوالے سے اتفاقِ رائے نہ ہونا افسوسناک ہے، حالانکہ یہی رپورٹ آج کے اجلاس کی بنیاد بن سکتی تھی۔

پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ گزشتہ جون کے بعد ہونے والی پیش رفت اور ایران پر بلااشتعال حملوں سے پیدا ہونے والی صورتحال نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق عالمی تناظر کو بھی متاثر کیا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *