Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسین

بلوچستان کے 1100 اسکولوں کو جلد فائبر آپٹک انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کی پیش رفت سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء میر سلیم خان کھوسہ اور میر صادق عمرانی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت تمام محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے 1100 تعلیمی اداروں کو فائبر آپٹیکل انٹرنیٹ سے منسلک کرنے کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے اور اسے آئندہ چھ ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ بریفنگ کے مطابق اگلے مرحلے میں صوبے کے تمام تعلیمی اداروں، اسپتالوں اور سرکاری دفاتر کو بھی فائبر آپٹیکل نیٹ ورک سے جوڑا جائے گا۔

حکام نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو تربیت دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس پروگرام کے ذریعے 60 ہزار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

اجلاس میں پیپلز ٹرین سروس منصوبے کے لیے فنڈز کے اجراء میں تاخیر پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو محفوظ اور جدید سفری سہولیات میسر آسکیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تحصیل سے صوبائی سطح تک مؤثر شکایت سیل قائم کیے جا رہے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان خود عوامی شکایات کے ازالے کے عمل کی نگرانی کریں گے۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ گڈ گورننس اور سروس ڈلیوری بہتر بنانے کے لیے اصلاحاتی اقدامات تیز کیے جائیں۔ انہوں نے نئے ڈویژن اور اضلاع سمیت دور دراز علاقوں میں انتظامی افسران کے لیے پری فیبریکیٹڈ دفاتر اور رہائش گاہوں کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔

بریفنگ کے مطابق صوبے کی تمام یونین کونسلز میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام تیز کر دیا گیا ہے جبکہ میونسپل سروسز بہتر بنانے کے لیے 95 میونسپل کمیٹیوں کو 30 جون تک جدید مشینری فراہم کی جائے گی۔

اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ بلوچستان میں چار ہزار سنگل روم اسکولوں میں دو اضافی کمروں کی تعمیر کا منصوبہ جاری ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران ایک لاکھ اسکول سے باہر بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ صوبے میں پوست کی غیر قانونی فصلوں کے خاتمے کے لیے آپریشن میں بھی تیزی لائی جا رہی ہے اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، رفتار اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تمام محکمے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو جلد ان کے ثمرات مل سکیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *