Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہنقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہ

جونیپر کےجنگلات کاتحفظ یقینی بنایا جائے،عمران گچکی

محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان کے سیکریٹری عمران گچکی کی زیرِ صدارت زیارت کے جونیپر جنگلات کے تحفظ اور بقا کے لیے قائم کیے گئے اینڈومنٹ فنڈ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ سرکاری محکموں کے نمائندوں، تحفظِ ماحولیات کے شراکت دار اداروں اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران زیارت کے جونیپر جنگلات کے تحفظ کے لیے قائم اینڈومنٹ فنڈ کے قیام اور اس کی فعالیت کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کو فنڈ میں موصول ہونے والی رقوم، اس کے انتظامی ڈھانچے اور وسائل کے شفاف اور مؤثر استعمال کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں اینڈومنٹ فنڈ کو مزید مستحکم اور وسعت دینے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا تاکہ اسے زیارت کے جونیپر ماحولیاتی نظام کے طویل المدتی تحفظ کے لیے ایک پائیدار مالیاتی ذریعہ بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں وسائل کے حصول کو بہتر بنانے، ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے اور سرکاری و نجی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ایک مؤثر انداز میں منظم اور مناسب وسائل سے مزین اینڈومنٹ فنڈ قدیم جونیپر جنگلات کے تحفظ، ماحولیاتی بحالی، جنگلات کے تحفظ کے پروگراموں اور کمیونٹی کی سطح پر ماحولیاتی اقدامات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اس طرح اس منفرد قدرتی ورثے کے طویل المدتی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *