Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہمحکمہ بی اینڈ آر قلات کی جانب سے متعدد ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاریگورنمنٹ ڈائری فارم پشین کی جانب سے الیکٹرانک ٹینڈر نوٹس جاریمحکمہ لائیو اسٹاک پشین کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاریکوئٹہ کشمیر کالونی میں واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کا ٹینڈر جاریاسلام آباد، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی سے عنصر عباسی اشراق عباسی اور الو پیاز یونین کے صدر چوہدری وسیم کی ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقدسوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہمحکمہ بی اینڈ آر قلات کی جانب سے متعدد ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاریگورنمنٹ ڈائری فارم پشین کی جانب سے الیکٹرانک ٹینڈر نوٹس جاریمحکمہ لائیو اسٹاک پشین کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاریکوئٹہ کشمیر کالونی میں واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کا ٹینڈر جاریاسلام آباد، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی سے عنصر عباسی اشراق عباسی اور الو پیاز یونین کے صدر چوہدری وسیم کی ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقد

ڈیجیٹل ترقی کے لیے مضبوط سائبر سکیورٹی ناگزیر ہے، شزہ فاطمہ خواجہ

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن Shiza Fatima Khawaja نے کہا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل ترقی اور بیرونی سرمایہ کاری میں مکمل اعتماد پیدا کرنے کے لیے مضبوط سائبر سکیورٹی نظام قائم کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 32 سے زائد سرکاری خدمات کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنایا جا چکا ہے اور موبائل ایپس کے ذریعے نادرا کی دستاویزات تک رسائی ممکن ہو رہی ہے۔

سائبر سکیورٹی سے متعلق ایک تقریب سے خطاب میں شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ملک کے قوانین، پالیسیوں اور نظام کو سائبر سکیورٹی کے لحاظ سے مزید مضبوط بنانا ضروری ہے تاکہ بیرونی سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع میں اعتماد قائم ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ سائبر سکیورٹی صرف ٹیکنالوجی کا معاملہ نہیں بلکہ یہ ہر شہری کی ذاتی شناخت، سلامتی، گھروں اور خاندانوں کی حفاظت اور قومی سلامتی سے بھی جڑا ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے، خاص طور پر صحت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجیز استعمال ہو رہی ہیں، لیکن ڈیٹا کے غلط استعمال کے خطرات بھی بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس جینیاتی ڈیٹا تک رسائی ہو تو اس کے غلط استعمال کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں، اسی لیے مضبوط سائبر سکیورٹی لازمی ہے۔

شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ حکومت سائبر سکیورٹی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جس میں سائبر سکیورٹی ایکٹ اور متعلقہ اداروں کو فعال بنانے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف مہارتوں اور وسائل کی فراہمی کے ذریعے پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت میں محفوظ اور مستحکم بنایا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *