Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا، مسلح افواجکمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز جیلوں اور حراستی مراکز کے اچانک معائنے کر سکیں گے،عبدالسلام اچکزئیکوئٹہ: سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ریڈ زون مکمل سیلپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہےافغان سرزمین بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، وزیر داخلہ بلوچستانصنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقپاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا، مسلح افواجکمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز جیلوں اور حراستی مراکز کے اچانک معائنے کر سکیں گے،عبدالسلام اچکزئیکوئٹہ: سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ریڈ زون مکمل سیلپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہےافغان سرزمین بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، وزیر داخلہ بلوچستانصنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے،بلوچستان ہائیکورٹ

)بلوچستان ہائی کورٹ میں کوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آئینی درخواست کی سماعت ہوئی، جس کی سربراہی چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے کی اور دو رکنی بینچ نے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔عدالت کو وزیراعلی پیکج کے تحت کوئٹہ کے امداد چوک اور ملحقہ سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے کام کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق گاہی خان چوک فلائی اوور 98 فیصد مکمل ہو چکا ہے جبکہ کسٹم فلائی اوور پر تعمیراتی کام 4 فیصد تک پہنچا ہے۔ مقامی زمینداروں کے مسائل کی وجہ سے تعمیراتی کام میں تاخیر دیکھنے میں آئی ہے۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی۔بلوچستان ہائی کورٹ نے سریاب روڈ سروس کوریڈور کی بروقت تکمیل اور آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ عالمو چوک فلائی اوور منصوبے کو ون وے سے ڈبل وے پل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے فزیبلٹی اور ڈیزائننگ کا عمل جاری ہے۔ عدالت نے حکام کو عالمو چوک فلائی اوور کی منظوری اور تکمیل کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔ہاکی چوک سے سریاب ریلوے کراسنگ اور زرغون روڈ کی تعمیر کے بعد نئی سڑکوں پر تجارتی سرگرمیوں اور نئی تعمیرات پر پابندی برقرار رکھنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو عدالتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس لائن منتقلی کے مسائل حل ہو چکے ہیں۔ عدالت نے سرکاری افسران، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور درخواست گزار سید نذیر آغا ایڈووکیٹ کی کوششوں کو سراہا۔بلوچستان ہائی کورٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے اور کیس کی مزید سماعت 12 مارچ 2026 تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے حکم نامہ ایڈووکیٹ جنرل آفس کو ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *